محمد یوسف کی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل


لاہور( ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سٹائلش بیٹسمین محمد یوسف کا اپنی بیٹی کے ساتھ اظہار محبت اور اس سے لاڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کو بہت پسند کی رہی ہے۔

اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو محمد یوسف نے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہے، محمد یوسف گھر کے صحن میں بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے بیٹی کے پیچھے دوڑتے ہیں پھر اسے اٹھا لیتے ہیں۔

محمد یوسف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ بیٹی کو دیکھ کر اور اس کے ساتھ کھیل کر سارے دن کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔ اللہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے۔

محمد یوسف کے اکاونٹ پر انکی ویڈیو کو اب تک ہزار وں افراد پسند کر چکے ہیں اور متعدد لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے جن میں باپ بیٹی کو دعائیں دی ہیں۔

Comments are closed.