محمد وسیم کو سلیکٹ کرنے والے خود فیصلےکر رہے ہیں، انضمام

لاہور: سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن طاقتوں نے انھیں چیف سلیکٹر بنوایا، وہی ان کوکنٹرول کر کے خود فیصلے کررہی ہیں.

انضمام الحق نے اپنے یو ٹیوب چینل پر اس حوالے سے انضمام الحق نے کہاکہ ٹیمیں اتفاق رائے سے بنتی ہیں، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ چیف سلیکٹر اور کوچ نہیں بلکہ کپتان سب سے اہم ہے.

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلیے اسکواڈ کا انتخاب کے حوالے سے سے انضمام الحق نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کی تجاویز کو رد کرنے پر چیف سلیکٹر محمد وسیم سخت تنقید کی زد میں ہیں.

سابق کپتان نے کہا کہ میدان میں ٹیم کپتان نے لڑانا ہوتی ہے،اسے فیصلوں میں اعتماد دینا چاہیے۔ بابر اعظم سلیکشن سے مطمئن نہیں اور چیف سلیکٹر کا جواب ہے کہ یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے.

انھوں نے کہا محمد وسیم کپتان کو ایسی بات کیسے کہہ سکتے ہیں؟ یہ حیران کن ہے،ماضی میں محمد وسیم اور پی سی بی کی جانب سے کپتان کو اتھارٹی اور سلیکشن میں سب سے اہم کردار دینے کے دعوے کہاں گئے؟

انھوں نے کہا کہ بابر اعظم خوش نہیں، محمد وسیم کچھ اور ہی کہہ رہے ہیں، بورڈ خاموش ہے، میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ جن طاقتوں نے انھیں چیف سلیکٹر بنوایا، وہی ان کوکنٹرول بھی کررہی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اپنی آنکھیں کھولے اور سوچے کہ یہ لوگ کرکٹ کے ساتھ کیا سلوک کررہے ہیں، پاکستان نے گذشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی، اس کے باوجود اسکواڈ میں 5 یا 6تبدیلیاں کردی گئیں.

ون ڈے کرکٹ کیلیے بھی اسی نوعیت کا تجربہ کیا گیا، 1یا2 میچ کھلاکر ہی کرکٹرز کو باہر کردیا گیا،یہ کرکٹ کا معیار نہیں کہ جس نے پی ایس ایل کے 2میچز میں اچھی بولنگ کی اس کو منتخب کرلیا، ایسا لگتا ہے کہ بورڈ ہر چیز پس پردہ کررہا ہے۔

Comments are closed.