محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پیش قدمی، ساتواں نمبر


اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان سرفراز احمد کی جگہ لینے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹی ٹوئٹی پلیئرز رینکنگ میں بابراعظم کے ہمراہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہوکر ساتویں نمبر پر آگئے، بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں ۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد جاری نئی پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ انگلینڈ کی خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں 176 رنز بنا کر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی ہے۔

محمد رضوان نہ صرف سیریز کے ٹاپ بیٹسمین بنے بلکہ رینکنگ میں بھی گیارہویں سے ساتویں نمبر پرآگئے ہیں،اس کے علاوہ آسڑیلیا کے ایرون فنچ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے چوتھے اور ویراٹ کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں ۔

بولرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے اور افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

Comments are closed.