محاذ آراہی ٹھیک نہیں،اپوزیشن حکومت کو وقت دے، چوہدری نثار

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بیرون ملک واپسی کے بعد اپنےآباہی حلقے چکری کے مقام پر لوگوں سے خطاب کیا ہے۔

 چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ فی الوقت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ھو رہے اس حوالے سے  تمام خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

انہوں نے مذید کہا ملک ایک شدید سیاسی محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو ملک میں عدم استحکام بڑھے گا

جو موجودہ حالات میں پاکستان کے مسائل میں بہت اضافہ کرے گا اس تناظر میں حکومت کو چاہیے کہ وہ احتساب اور انتقام میں تفریق کرہے ۔

اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ حکومت کو ٹائم دے قطح نظر اس کےیہ حکومت کیسے برسراقتدار آئی ہے یا اسے کون لایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سیاست گالم گلوچ اور الزام تراشے کا دوسرا نام بن گی ہے سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم ہو گی ہے ہر طرف تصادم اور جنگ و جدل کاسماں ہے ہمیں اس کیفیت سے نکلنا ھو گا کیونکہ شفاف اور پرامن سیاست اور جمہوری عمل سے ہی پاکستان کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.