لیور پول نے چیلسی کو ہرا کرچوتھی بار سپر کپ جیت لیا


استنبول( ویب ڈیسک) لیور پول نے پینلٹی شوٹ پر چیلسی کو شکست دے کر ریکارڈ چوتھی بار سپر کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

مصر کے سٹار فٹ بالرمحمد صلاح لیور پول کی ٹیم کا حصہ ہیں ، فائنل میں پنلٹی شوٹ آو¿ٹ میں گول کیپر آدریان ہیرو بن گئے۔

استنبول میں سپر کپ کا سنسنی خیز ٹائٹل مقابلہ ہوا، فیصلہ کن میچ میں لیور پول اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، چیلسی کے کھلاڑی گائروڈ نے چھتیسویں منٹ میں گول کیا اسی برتری پر پہلا ہاف ختم ہوا لیکن بعد میں برتری قائم نہ رہی۔

لیور پول نے دوسرے ہاف کے شروع میں ہی مینے کے گول سے اسکور برابر کر دیا، اس دوران میچ اعصاب شکن رہا، تاہم پچانوے منٹ پر لیورپول نے گول داغ کر سبقت حاصل کر لی جو بعد میں پھر برابر ہوگئی۔

میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آو¿ٹس کے مرحلے میں پہنچا تو مشکل گول روکنے پر آدریان فائنل میچ کے ہیرو بن گئے۔

پینلٹی شوٹ کے مقابلے میںپانچ چار کی جیت سے لیورپول نے سپر کپ کا چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کی اور بعد میں فتح کاخوب جشن منایا گیا۔

Comments are closed.