لاہور میں13دسمبر کو، آر یا پار، ہوگا،مریم نواز
لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھرسخت زبان استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم کو جعلی خان اور تابعدار خان سے پکارتے ہوئے کہا کہ لاہور کا جلسہ مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائے گا۔
لاہور داروغہ والا میں عوامی رابطہ مہم کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نوازنے کہا کہ این اے 128زندہ باد، تسی تے لاہور دے جلسے دا آغاز اج ہی کردتا جے، میں نے جعلی وزیراعظم کا نیا نام تابعدار خان رکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تابعدار خان کل کہہ رہا تھا کہ میں لاہور کا جلسہ نہیں روکوں گا، کیونکہ اس کو پتا ہے جلسہ نہیں رکے گا، کہتا لیکن کرسیاں ٹینٹ نہیں دوں گا، میں اس کو بتانا چاہتا ہوں کہ آج داروغہ والا کا جلسہ ہے، بتاؤ آپ لوگوں کو کرسیوں کی ضرورت ہے؟
Maryam nawaz in lahore Street@pmln# pic.twitter.com/JjD0eGQuaH
— Khalid Mahmood (@Kmahmood70) December 7, 2020
مریم نواز نے کہا کہ مجھے کئی پارٹی لوگوں نے کہا کہ آپ کو صرف 13دسمبر کو نکالیں گے، میں نے کہا کہ لاہور میرا گھر ہے، میں گھر گھر جاکر خود لوگوں کو دعوت دوں گی۔
انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی طرف سے مریم نواز آپ لوگوں کو جلسے کی دعوت خود دینے آئی ہے۔ مجھے لاہور والے بتائیں کہ جعلی حکومت کے کہنے پر 13دسمبر کو رک جاؤ گے؟
مریم نواز نے کہا اگر ملتان کے لوگ سڑک پر جلسہ کرلیتے ہیں تو لاہور پھر لاہور ہے، لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے، مجھے لاہور سے بہت امیدیں ہیں، کیونکہ لاہور نے پاکستان کو میاں محمد نواز شریف جیسا بیٹا دیا ہے۔
پی ڈی ایم نے لاہور کا آخری جلسہ اس لیے رکھا کہ 13دسمبر کو لاہور فیصلہ کردے گا۔ 13دسمبر کو آر یا پار ، انشاء اللہ لاہور بتائے گا کہ جعلی حکومت کے دن گزرگئے ہیں، جعلی عمران جانے کے چند دن رہ گئے ہیں۔
انھوں نے کہاجعلی عمران خان کو نکالنے کی ذمہ داری مریم نواز آپ کی بہن اور بیٹی پر آگئی ہے۔مجھے بہت باتیں کرنی ہیں، لاہور کے جلسے میں آؤ، مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں۔
Comments are closed.