لاہور قلندر نے ہارنا عادت بنا لی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی 71 رنز سے جیت

فوٹو : پی ایس ایل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندر نے ہارنے کی عادت نہ چھوڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں71 رنز سے شکست کھا لی۔ 199 کے ہدف میں لاہور قلندرز  کی پوری ٹیم 127 رن پر آوٹ ہوگئی۔

لاہور کے قذافی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 17ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 198 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم انیسیویں اوور میں 127 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹسمین کرس لین پہلے ہی اوور کے دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ چوتھے اوور میں محمد حفیظ 16رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور نویں اوور میں جارح بلے باز بی ڈنک 25رن بنا کر چلتے بنے۔

سلمان بٹ نے 21 رن بنائے اور ظفر گوہر کی گیند پر حسین طالب کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اگلے ہی اوور کے خاتمے پر سمت پٹیل 6 رن بنا کر شاداب کی گیند آوٹ ہوئے۔

محمد فیضان 6 گیندوں پر 6 رن بنا کر ظفر گوہر کا شکار بنے۔ کپتان سہیل اختر بھی 9 گیندوں کا سامنا کرسکے اور 8 رن بنا کر ظفر گوہر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

آٹھویں ووکٹ پراسانا کی گری جو جو 8 گیندوں پر 8 اسکور کرکے رمن رئیس کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سلمان ارشاد صرف دو گیندوں کا سامنا کرسکے اور 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے عثمان خان اور دلبر حسین نے ٹیم کے اسکور کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ لیکن 18 ویں اوور میں رمن رئیس کی گیند پر شاداب کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ دلبر حسین 12 گیندوں پر 8 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر اور رومان رئیس نے 3،3  اور شاداب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیل اسٹین اور عاکف جاوید ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کام یاب ہوئے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے 103 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی.

رونکی 2 رنز کی کمی سے اپنی ںصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 48 رنز پر محمد حفیظ کا شکار بنے جس کے بعد کپتان شاداب خان بیٹنگ کے لیے آئے اور 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

دوسری جانب کولن منرو نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ کولن انگرام نے 19 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ کولن منرو 87 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

آصف علی نے 6 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور وہ پی ایس ایل میں کامران اکمل اور شین واٹسن کے بعد 50 چھکے لگانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے سلمان ارشاد، محمد حفیظ اور محمد فیضان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ فہیم اشرف، موسی خان ، عبداللہ اصفی کی جگہ عاقف جاوید ، حسین طلعت اور ظفر گوہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا.

لاہور قلندرز نے بھی دو تبدیلیاں کرتے ہوئے فخرزمان اور شاہین آفریدی کی جگہ سلمان بٹ اور عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا۔89 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے کولن منرو مین آف دی میچ قرار پائے۔ 

Comments are closed.