یوم پاکستان تقریبات، اسلام آباد میں پریڈ ، اسلحہ نمائش، طیاروں کے کرتب

اسلام آباد(زمینی حقائق)ملک بھر میں79واں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی گئی جب کہ دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی کی گئی۔

پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ چین، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے اور ہواز باز بھی شریک ہوئے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، وزیراعظم عمران خان اور صدرِ مملکت عارف علوی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جب کہ غیر ملکی مہمان بحرین کی نیشنل گارڈ کے سربراہ اور ا?ذربائیجان کے وزیر دفاع بھی تقریب میں شریک تھے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس، تینوں سروسز چیف، حکومتی شخصیات، غیر ملکی سفراء اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مرکزی تقریب میں شرکت کی۔

صدرِ مملکت سمیت مہمانانِ خصوصی کی آمد کے بعد گراو?نڈ میں قومی ترانا پڑھا گیا اور تلاوتِ کلام پاک کی گئی جس کے بعد صدرِ مملکت عارف علوی کو مسلح افواج کے دستوں سے سلامی پیش کی اور صدر نے مسلح افواج کی پریڈ کا معائنہ کیا۔

صدرِ مملکت کو سلامی پیش کیے جانے کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہی میں جنگی طیاروں نے صدرِ مملکت کو سلامی دیجب کہ ائیرچیف نے کاکٹ پٹ سے براہِ راست پیغام بھی دیا۔

ائیر چیف کی سربراہی میں پاک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا اور اس دوران طیاروں کی گھن گھرج نے وفاقی دارالحکومت کا ماحول گرما دیا۔

ائیر چیف مارشل نے ایف 16 طیارے میں پریڈ گراو?نڈ کے چکر لگائے اور فضا میں بلند ہوگئے، جے ایف 17، ایف 16، میراج اور ایف 7 پی طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کیا۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا اور شاندار پریڈ کے انعقاد پر مسلح افواج اور منتظمین کو مبارکباد دی۔

پاک فوج، رینجرز، بحریہ کے دستوں نے معزز مہمانوں کو سلامی دی اور الخالد ٹینکوں کے دستے نے بھی مخصوص انداز میں سلامی پیش کی۔

تقریب میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کی گئی جس میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والے الخالد سمیت دیگر ٹینکوں اور میزائلوں کی بھی نمائش کی گئی۔

تقریب کے مہمان وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کا قومی پرچم پیش کیا گیا، انہوں نے سبز ہلالی پرچم کو بصدِ احترام بوسہ دیا۔

گلوکار ساحر علی بگا نے آئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ پاکستان کے لیے بنایا گیا خصوصی نغمہ گاکر شرکا کا لہو گرمایا۔

یومِ پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے آغاز پر31 توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

مساجد میں ملکی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Comments are closed.