قومی کرکٹرز نے بارباڈوس کے ساحل پر انگلینڈ سے ہار کی تھکن اتاری


بار باڈوس(سپورٹس ڈیسک) جزائر غرب الہند کے دورے پر پہنچنے والے پاکستانی کھلاڑیوں نے انگلینڈ سے ہار کی تھکن اتارنے کیلئے برج ٹاون بار باڈوس کے ساحل پرہنسی مزاق گپ شپ اور سیر سپاٹے کئے۔

قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیزپہنچ کر سب سے پہلے کووڈ ٹیسٹ کلیئر کرتے ہی برج ٹاون بارباڈوس میں طویل ٹریننگ سیشن کیا اور بعد میں سیر کیلئے سمندر کنارے پہنچ گئے۔

انگلینڈ میں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے والی پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ سے براہ راست کیربیئنز کے دیس پہنچی تھی۔

پاکستانی کرکٹرز نے ایک روز آئیسولیشن میں گزارنے اور کووڈ ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد گراونڈ کا رخ کیا اور برج ٹاون میں چار گھنٹہ طویل پریکٹس سیشن منعقد کیا اور اس دوران بیٹسمین شارٹ پچ بالز کھیلنے کی مشقیں کرتے رہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک اور امتحان شروع ہونے سے قبل قومی کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی اور ویسٹ انڈینز گراونڈز پر پرفارمنس دینے کی تیاریاں کیں۔

واضح رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا ٹیم میں شامل کئی کھلاڑی پہلی بار ویسٹ انڈیز کا دورہ کررہے ہیں۔

Comments are closed.