فارم ہاوس پر چھاپہ۔ 22 لڑکیاں25لڑکے گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد کی تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 22 لڑکیوں سمیت 47 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پرن چھاپہ مار کر 47  افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں 22 لڑکیاں اور 25 لڑکے شامل ہیں۔

لڑکیوں کو فی الحال مردوں کے بہارہ کہو تھانے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے تھانے میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے۔

گرفتار لڑکیوں نے مرد پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام لگایا ہے لیکن ایس پی سٹی نے لڑکیوں پر تشدد کی تردید کی ہے۔

ذراءع کے مطابق گرفتار لڑکیوں نے کہا ہے کہ وہ مری گئی تھیں لیکن واپسی پر انہیں گاڑیوں سے اتار کر پولیس والے تھانے لے آئے۔ ایس پی سٹی عامر نیازی کے مطابق گرفتار لڑکوں اور لڑکیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments are closed.