عمران کی جیت سے بھارت کو نقصان ہو گا، بھارتی میڈیا

فائل فوٹو

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے عمران
کی ہار سے بھارت کو فائدہ جب کہ ان کی جیت سے بھارت کو نقصان ہو گا، خیال رہے کہ کل ملک میں عوام نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔

پاکستان میں انتخابات پر بھارت میڈیا آگ بگولہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران خان بھارت مخالف زبان استعمال کر رہے ہیں، عمران خان کی جیت بھارت کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔بھارتی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ عمران پاکستان میں جہادی گروپوں کی حمایت کرتے ہیں، عمران خان کو لوگ  طالبان خان  بھی کہتے ہیں۔

اس حوالے سے دنیا نیوز کی رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ بھارتی اخبار ٹائمز ناؤ نے کہا عمران خان کی جیت بھارت کی  ہار ہوگی، ٹائمز ناؤ کے مضمون میں واویلا مچایا گیا ہے کہ عمران خان بھارت کے خلاف ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے میں سرخی لگی کہ عمران خان کی جیت بھارت کیلئے مشکلات پیدا کرے گی۔

بھارتی اخبار دی پرنٹ نے خبر لگائی کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا جمہوریت کیلئے بری خبرہوگی۔ جبکہ ایک اور بھارتی اخبارفنانشل ٹائمز نے خبر لگائی کہ عمران خان جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

Comments are closed.