عظمیٰ بخاری نے کہا آٹا نہیں ملتا ، محکمہ خوراک نےآٹے کا ٹرک گھر بھیج دیا

فوٹو : فائل

آٹے کا ٹرک عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں محکمہ خوراک پنجاب کے افسران آٹے کا ٹرک لے کرمسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر پہنچ گئے، آٹے کے تھیلے گیٹ کے سامنے اتار دیئے.

ایک دن پہلے عظمیٰ بخاری نے کہا تھا ماڈل ٹاؤن میں آٹا نہیں مل رہا، محکمہ خوراک پنجاب آٹے کاٹرک لے کر عظمیٰ بخاری کےگھر پہنچ گئے، محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے عظمیٰ بخاری کے گھر کی گھنٹی بجاکر کہا میڈم آٹا لے لیں۔

آٹے کا ٹرک گھر پہنچنے پر بھی عظمیٰ بخاری  مطمئن نہ ہوئیں اور کہا محکمہ خوراک پنجاب کے اہلکاروں نے آٹے کے 30 سے 40 تھیلے میرے کے گھر کے باہر رکھ دیئے ہیں.

میں نے کل ایک ٹاک شو میں کہا تھا ماڈل ٹاﺅن میں بھی آٹا نہیں مل رہا، اس لیے پنجاب حکومت کے کہنے پر میرے گھر کے باہر تماشا کیا گیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ(ن) کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے ہی اس نا اہل حکومت کو بتانا ہے کہ پنجاب میں آٹا کہاں کہاں نہیں مل رہا تو یہ استعفے دیں اور گھر چلے جائیں۔

اس حوالے سے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز پنجاب حکومت سے درخواست کی تھی کہ اگر اتنا آٹا موجود ہے تو میرے گھر بھی بھیجوادیں.

عظمیٰ بخاری کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آٹے کے تھیلے ان کے گھر بھیجوا دیئے۔ آٹا عظمیٰ بخاری کی طرف ان کی خواہش کے مطابق بھیجا گیا ہے۔

Comments are closed.