صدر مملکت نے 58 شخصیات کوملٹری, 73 کوسول ایوارڈز دئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک اور قوم کے لئے اہم خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو 58ملٹری اور 73سول ایوارڈز دئیے ہیں

ایوان صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔۔ فوجی کیٹیگری میں 44، ہلال امتیاز ملٹری اور 14ستارہ بسالت کے اعزازات دئیے گئے۔
سول کیٹیگری میں 2 نشان امتیاز، ایک ہلال قائداعظم، 7 ہلال امتیاز،3 ستارہ پاکستان، 10 ستارہ شجاعت، 11ستارہ امتیاز، 8 صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، ایک ستارہ قائداعظم، 24تمغہ شجاعت اور 6تمغہ امتیاز شامل ہیں۔

ایوارڈز دینے کی تقریب میں وزراء، اراکین پارلیمان، مسلح افواج کے سربراہان، سفارتکاروں، اعلیٰ سول و فوجی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

Comments are closed.