شہباز شریف کی گرفتاری افسوسناک اورمضحکہ خیز ہے، نوازشریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری کو افسوسناک ہے اورمضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر شہباز شریف نے خدمت، امانت و دیانت کی شاندار مثال قائم کی۔

انھوں نے کہاپاکستان کے عوام، غیر ملکی حکومتوں اور عالمی اداروں نے شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا ہے سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت اس بدترین انتقام کی زمہ دار ہے۔

نوازشریف کاکہنا تھاآج جو سلوک وہ مخالفین کے ساتھ روا رکھیں گے کل اس کے لئے انہیں بھی تیار رہنا چاہئیے یہی نظام قدرت ہے۔ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے۔

Comments are closed.