شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔۔
سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں مل کے لئے سرکاری خزانے سے نالہ بنایا گیا، یہ اختیارات سے تجاوز کا کیس ہے۔
شہباز شریف نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو عدالت نے انہیں روک دیا اور کہا کہ آپ کو سب کچھ کہنے اور سنانے کا موقع دیا جائے گا۔
عدالت نے کہا کہ یہ قانونی اور پروسیجرل چیزیں ہیں جو قانون کے مطابق ہونی ہیں جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 10 سال میں حکومت کے کئی سو ارب روپے بچائے ہیں، کیا میں نے نالے کے لئے سرکاری خزانہ استعمال کرنا تھا۔
عدالت نے شہباز شریف کو کہا کہ ابھی آپ پر الزام ہے، جسے ثابت ہونا باقی ہےآگے آپ کے پاس مو قع آہے گا آپ کا موقف سنا جا ہے گا۔
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
Comments are closed.