شمالی وزیرستان، فوجی آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک، نائیک عادل شہزاد شہید


فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2دہشتگرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عادل شہزاد شہید ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک عادل شہزاد شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔

نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی بریکنگ نیوز کا عکس

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل کے8 کلومیٹرشمال مغرب میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی معلومات ملنے پرسیکیورٹی فورسز نے فو ری علاقے کوگھیر ے میں لیا۔

فورسز کے گھیرے میں آتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کرنا کردی شروع کردی، اس کارروائی کے دوران 2 دہشت مارے گئے جب کہ شہید نائیک عادل شہزاد فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے32سالہ سپاہی نائیک عادل شہزاد کا تعلق ضلع مانسہرہ کے گاوں کریڑ سے ہیں ، شہید نے پسماندگان میں ایک بچہ اور اہلیہ چھوڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق عادل شہزاد تقریباً 14سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے اس دوران اقوام متحدہ کے فارن مشن میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

شہید عادل شہزاد کے والد محمد شہزاد خیبر پختونخوا پولیس سے ریٹائرڈ ہیں ، بیٹے کی موت کی خبر انھوں نے بہت حوصلے سے سنی ، ان کاکہنا تھا کہ موت برحق ہے میں خوش نصیب ہوں کہ بیٹے کو شہادت ملی اور اس نے ملک و قوم کیلئے جام شہادت نوش کیا۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہادت پانے والے جوانوں میں سپاہی مومن شاہ اور محمد ساجد شامل تھے، شہید سپاہی مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی
خان اور شہید ساجد کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان اور مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی شمالی وزیرستان کے عدل خیل گاؤں میں کی گئی، دہشت گرد علاقے سے فرار ہوتے ہوئے مارے گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ، مواصلاتی آلات برآمد کئے گئے تھے۔

Comments are closed.