شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی میں بڑا کارنامہ انجام دیدیا

راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان او رمایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئٹنی کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے علاوہ ابھی تک کسی اور ملک کا کوئی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی میں 10ہزار رنز نہیں بنا سکا،شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں10ہزار رنز مکمل کرنیکااعزاز پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں جب کہ گزشتہ روز جب شعیب ملک نے بلوچستان کے خلاف 47رنز بنائے تو وہ 10ہزار رنز پورے کر گئے۔

اسٹار آل راونڈر38 سالہ شعیب ملک نے 10ہزار رنز کا سنگ میل ہفتے کو راولپنڈی میں ہونے والے خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے درمیان قومی ٹی ٹوینٹی کپ کے میچ میں عبور کیا ہے۔

شعیب ملک نے اپنے کیریئر کے 395 ویں میچ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 44گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

شعیب ملک یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے اور ایشیا کے پہلے بلے باز ہیں، ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

پیچھے آنے والوں میں شعیب ملک کے قریب ترین ایشین بلے باز بھارت کے ویرات کوہلی ہیں جو اب تک 9 ہزار 33 رنز بناچکے ہیں تاہم انھیں ابھی دس ہزار تک پہنچنے کیلئے تقریباً ایک ہزار رنز مزید بنانے ہیں۔

شعیب ملک کے کیریئر میں دس ہزار رنز تک پہنچنے کیلئے مسلسل محنت شامل ہے تاہم ان رنز میں ایک بھی سنچری شامل نہیں ہے اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عموماً مڈل آرڈر میں آتے ہیں۔

Comments are closed.