شاہد آفریدی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر پہنچ گئے

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی یوم دفاع پر پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر پہنچ گئے۔

ٹوئٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے کہا کہ 6 ستمبر کی مناسبت سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس سلسلے میں وہ پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر پہنچ گئے۔

شاہد آفریدی نے پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کی خدمات کو سراہا، سابق کپتان نے کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہید مریم مختار کے اہل خانہ سے ملکر ان کے ہمت وحوصلے کی داستان سن کر بہت اچھا لگا، شہید مریم مختار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Comments are closed.