شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی کارکردگی سب پر بھاری، علی ترین

ملتان(نیٹ نیوز) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے محمد عباس اور حماد اعظم سمیت دیگر سٹار کرکٹر ملتان ایئر پورٹ سے دبئی چلے گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملتان سلطان کے آنر علی ترین کا کہنا تھا لالہ اور کپتان شعیب ملک کی آل راوٴنڈ کارکردگی سب پر بھاری ہوگی۔

کوچ ندیم خان نے بھرپور تیاریوں کا دعویٰ کیا اور جیت پر نظریں جما لیں۔ دبئی جانے والوں میں انٹرنیشنل کرکٹر محمد عباس، حماد اعظم، شکیل انصر، عمر صدیق، علی شفیق، محمد جنید اور نعمان علی کے علاوہ کوچ ندیم خان، عبدالرحمان شامل تھے۔

علی ترین نے میڈیا سے گفتگو میں ملتان سلطانز کو جنوبی پنجاب کی ٹیم قرار دیا اور کہا انٹرنیشنل کوچز کو بہاولپور اور لودھراں لائیں گے۔

فرنچائز اونر نے دبئی میں پی ایس ایل میچز دکھانے کیلئے 10 نوجوانوں کے نام نکالے اور خوش نصیبوں کو مبارکباد دی۔

شعیب ملک کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم 15 فروری کو اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

Comments are closed.