سینیٹر فیصل ووڈا اور اینکر سعدیہ افضال نے شادی کر لی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر فیصل ووڈا نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال سےشادی کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں نےدو سال قبل شادی کی تھی تاہم اسے میڈیا پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔سعدیہ افضال کی جانب سے یہ شادی اُس وقت ظاہر کی گئی جب فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔
سوشل میڈیا پراپریل2019 سے یہ خبریں گردش کرتی رہی تھیں کہ شادی ہو گئی ہے فیصل واڈا پہلے سے شادی شدہ ہیں، جبکہ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔
اس حوالے سے معروف صحافی سید عون شیرازی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد فیصل واڈا کی دوسری شادی سے متعلق بحث کو تقویت ملی اور پھر سعدیہ نے گزشتہ روز تصویر شئیر کردی۔
بہت بہت مبارک آپ دونوں کو۔ https://t.co/QH60dymFwV
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 3, 2021
اس سے قبل فیصل واوڈا کی سعدیہ افضال سے شادی کے حوالے سے بہت خبریں گردش کرتی رہی تھیں تاہم دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کیے رکھی اور شادی کو ظاہر نہیں کیا۔
گذشتہ روز جب فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے تو سعدیہ افضال نے انہیں پیار بھرے انداز میں مبارکباد دی، لکھا، ’مبارک ہو سینیٹر صاحب ‘. مہر تصدیق شہباز گل کی تھی انھوں نے کہا آپ دونوں کو مبارک ہو.
سعدیہ افضال کے ٹویٹ کرتے ہی جہاں لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا وہیں انہیں مبارکباد بھی دی،جب کہ اینکر پرسن کی جانب سے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا.
Comments are closed.