سعودی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ، تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا انڈین ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں باہمی تعاون کے فروغ اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے ٹیلی فونک رابطہ میں تفصیلی بات چیت کی گئی، سعودی وزیر خارجہ نےانڈین ہم منصب ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سمیت متعدد ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اورعاجل ویب سائٹ کے مطابق فیصل بن فرحان نے سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان دو طرفہ تعاون، انہیں فروغ دینے کے طریقوں اور مشترکہ مفادات میں معاون متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی اور انڈین وزرائے خارجہ نے مملکت کی قیادت میں جی 20 کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔ جی 20 کے اجلاس میں مختلف مسائل کے حل کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اس دوران علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ناروے کے اپنے ہم منصب گینی ایروکسن سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات، انہیں فروغ دینے کے طریقوں اور مختلف شعبوں میں انہیں عروج کی نئی منزلوں تک لے جانے کے امور کا جائزہ لیا۔

سعودی وزیر خارجہ کی قبرص کے ہم منصب نکوس کرسٹوفولیدس سے بھی فون پر گفتگو ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جبکہ دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات، مشترکہ تعاون اور مختلف شعبوں میں یکجہتی پیدا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گی۔

Comments are closed.