سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیسوں میں کمی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے سفارت خانہ نے پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی سفارت خانہ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ سنگل انٹری وزٹ ویزا فیس 2 ہزار سے کم کرکے 338 سعودی ریال جب کہ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا فیس 3 ہزار سے کم کرکے 675 سعودی ریال کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں اس دوران دونوں ممالک میں کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

Comments are closed.