سعودی عرب میں یوم پاکستان کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی


الریاض ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم پاکستان کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے پرچم کشائی کی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں میں ہونے والی اس تقریب میں سفارت خانہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے سفارتی افسران اور عملے نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہمیں ملکر ملکی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

سفارتخانہ میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر سعودی حکومت کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

Comments are closed.