سعودی عرب میں مقیم 27لاکھ پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفیر کا پیغام

الریاض ( شاہ جہان شیرازی )سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان ہماری تاریخ کا سب سے اہم ترین دن ہے۔

یوم پاکستان کی مناسب سے پاکستانی سفیر نے انے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں تجدید عہد کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے کہ ہمیں ملکر پاکستان کو آگے بڑھانا ہے ۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب میں مقیم 27 لاکھ پاکستانیوں کو 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیار غیر میں پاکستانیوں کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے جس انداز کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کا ساتھ نبھایا ہے اس سے اوورسیز پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں اور ہمارا فخر ہیں اور حکومت پاکستان اس کردار کو تسلیم کرتی ہے۔

سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا روشن ترین دن ہے جب قائداعظم محمد علی جناح نے قوم کو متحد کیا اور سات سال کی قلیل مدت میں پاکستان بنا کر قوم کو دیا ۔

آج 73 سال گزر جانے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ جہاں ہمارے سفارتی تعلقات مثالی ہیں بلکہ ان میں وقت گزرنے کے ساتھ مزید بہتری آرہی ہے۔

Comments are closed.