سال 2024 ہر میدان کی طرح انتخابی میدان میں بھی تاریخ ساز رہا

53 / 100

فائل:فوٹو

فہیم خان

اسلام آباد : سال 2024 ہر میدان کی طرح انتخابی میدان میں بھی تاریخ ساز رہا،اس سال پاکستان کے بارویں عام انتخابات ہوئے اور ہر بار کی طرح اس بار بھی اس کے نتائج کو متعدد سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا۔

سال 2024 اپنی تمام تر رعنائیوں کے بعد اختتام پذیر ہونے کو ہے،اس سال الیکشن کمیشن کی بھی بھرپور ایکٹیوٹیز جاری رہیں، ملک کے بارویں عام انتخابات کا 8 فروری کو انعقاد کیا گیا،جس میں تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑسکی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر بطور سیاسی جماعت الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا تو پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا.

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ منسوخ کیا الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی،سپریم کورٹ نے کئی سماعتوں کے بعد پی ٹی آئی کی نااہلی برقرار رکھی۔

آٹھ فروری کے انتخابات میں موبائل وانٹرنیٹ سروسز بند رکھی گئیں الیکشن کمیشن کا نتائج موصولی کا سسٹم الیکشنز مینجمنٹ سسٹم خفیہ رکھا گیا رات گئے تک پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار آگے رہے لیکن جب فارم 47 آئے تو ن لیگ کے امیدوار جیت گئے پھر بھی آزاد امیدوار زیادہ سیٹوں پر کامیاب ہوئے لیکن ان انتخابات کو پی ٹی آئی جے یو آئی سمیت کئی جماعتوں نے تسلیم نہ کیا جس پر احتجاج کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

پی ڈی ایم کے دور حکومت میں پانچویں پارلیمانی سال کا آخری اجلاس تاریخی رہا

انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں باقی جماعتوں کو الاٹ کردیں لیکن پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے باوجود الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دیں.

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا لیکن الیکشن کمیشن نے اس فیصلہ پر عملدرآمد نہ کیا۔

الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل اور امورپر تنازعہ جاری رہا،پنجاب اور اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل پر ایشوز آتے رہے،سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد پنجاب میں چار ریٹائرڈ اور چار حاضر سروس ججز پر مشتمل ٹربیونلز بنائے گئے.

اسلام آباد کے واحد ٹربیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹا کر جسٹس ر عبدالشکور پراچہ کو لگایا گیا ابھی تک تمام الیکشن ٹربیونلز مقررہ وقت چھ ماہ گذرنے کے باوجود پٹیشنز نہیں نمٹا سکے۔

الیکشن کمیشن نے 3 اپریل کو سینیٹ کے الیکشن کرائے لیکن مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف نہ ہونے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی میں الیکشن نہ ہوسکے،سال 2024 میں الیکشن کمیشن نے 25 سے زائد حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی کرائے.

پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جسے الیکشن کمیشن نے تاحال منظور نہیں کیا ابھی بھی معاملہ زیر التوا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے مقدمات زیر سماعت رہے اسی طرح الیکشن کمیشن نے این اے 262 سے ایم این اے عادل بازئی کو نواز شریف کے ریفرنس پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر نااہل کیا۔

Comments are closed.