راولپنڈی پی ایس ایل کے8میچز کامیزبان، پہلا ٹاکرا27فروری


فوٹو: سوشل میڈیا،ٹوئٹر

راولپنڈی(محبوب الرحمان تنولی) پاکستان سپر لیگ فائیو کا جوش و خروش عروج پرہے اور اب تک اسلام آباد کی ٹیم تین میچز کھیلنے کے بعد ٹاپ پرہے لیکن یہ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے گئے ہیں،راولپنڈی میں27فروری سے پی ایس ایل میچز کاآغاز ہونے والا ہے جس کا جڑواں شہروں کے شائقین بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

راولپنڈی میں پی ایس ایل فائیو کے 8میچز کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،گراونڈز میں تمام انکلوژرز کو سجا دیاگیاہے ، پنڈی سٹیڈیم کو جانے والے راستوں پر پوسٹرز اور بینرز لگادیئے ہیں جبکہ ہورڈنگز بورڈز پر کھلاڑیوں کی قد آور تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس یل فائیو کے آٹھ میچوں کے سلسلہ کا پہلا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان27فروری کو شام سات بجے کھیلا جائے گا جس کیلئے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ متبادل ٹریفک پلان کا بھی اعلان کیا جاچکاہے۔

پنڈی بوائز میں جوش وخروش ہے اور زیادہ تر ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، جڑواں شہروں کی اکثریت اسلام آباد یونائٹیڈ کو سپورٹ کررہی ہے جو کہ اب تک پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے اور پاکستان سپر لیگ کے دو ایڈیشنز کی فاتح ٹیم ہے اس کی قیادت بھی لوکل بوائے شاداب خان کے ہاتھ میں ہے۔

28فروری کو شام 7بجے پشاور زلمی اور لاہور قلندر پنڈی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے ،29فروری اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی شام 7بجے ، جبکہ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگ شام سات بجے ہی مدمقابل ہو ں گے۔

2مارچ کو شام سات بجے پشاور زلمی اور کراچی کنگ پنڈی سٹیڈیم میں میچ کھلیں گی ،5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کامیچ راولپنڈی میں شام سات بجے کھیلا جانا ہے،7مارچ کو دوپہر2بجے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،8مارچ کو دن 2بجے ملتان سلطان اور اسلام آبادیونائٹیڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم 8مارچ کو پی ایس ایل فائیو کے آخری میچ کی میزبانی کرے گا اس کے بعد کے میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے،یو ں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم اپنے چار میچز راولپنڈی کرکٹ گراونڈمیں کھیلے گی جو کہ تقریباً اس کا ہوم گراونڈ ہی ہے۔

Comments are closed.