راولپنڈی میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلے

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان سات حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

راولپنڈی میں 2013 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے فتح حاصل کی تھی، حنیف عباسی سمیت مضبوط امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

2018 میں حلقہ این اے 60 اور 62 میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، ان حلقوں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شیخ رشید مد مقابل ہوں گے ن لیگ کے حنیف عباسی یا بیرسٹردانیال چوہدری کے۔

حلقہ این اے 61 میں پی ٹی آئی کے عامر کیانی کا ملک ابرار سے مقابلہ ہوگا، جبکہ دیہی 2 حلقوں سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اور پی ٹی آئی کے غلام سرور خان میں خوب مقابلہ متوقع ہے۔

صوبائی سیٹوں پر بھی ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار آمنے سامنے ہوں گے، تاہم اصل صورتحال ن لیگ کے ٹکٹ جاری ہونے کے بعد واضح ہوگی۔

اسلام آباد کے حلقہ این اے 53میں عمران خان کے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد ن لیگ اوردیگر جماعتیں ان کے مقابلے میں تگڑاامیدوار لانے کی سوچ رہے ہیں ۔

Comments are closed.