راولپنڈی ،بھائی نے 2بہنوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی
راولپنڈی(زمینی حقائق) راولپنڈی میں بھائی نے دو بہنو ں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔
دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں ہوئی جہاں بھائی نے 2 بہنوں پر فائرنگ کرکے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق عدالتی اہلکار راشد ستی نے اپنی دو بہنوں کو گولیاں مارنے کے بعد خودکشی کی، گولیاں لگنے سے نورالنساء موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔
دوسری بہن شمس النساء کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جاملی۔
بھائی اور 2 بہنوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیاگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جاے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے، ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا لیکن مزید حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.