دوسرا ٹی ٹونٹی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کو6 وکٹوں سے ہرا دیا، شاہین شاہ کے سوا کوئی پاکستانی باؤلر افریقی بیٹسمینوں کیلئے ثابت نہیں ہوا۔

جینمن 4 رنز بنا کر شاہ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے، دوسرے آوٹ ہونے والے جے مٹس تھے انھیں شاہین شاہ کی بال پر جب بابراعظم نے کیچ کیا تو انھوں نے 7 رنز بنائے تھے.

ہینڈرک 30 بالوں پر42 رن بنا کر عثمان کی بال پر افتخار کا کیچ بنے، جبکہ بلجن کو نواز نے اپنی بال پر کیچ کیا انھوں نے 42 رنز بنائے.

کلاسن 17 اور ملر25 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، حارث روف نے 2 اوورز میں 26 رنز دئیے جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ کے بدلے 43 رنز دئیے.

اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا .

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم کپتان ایک بار پھر رنز بنانے میں ناکام رہے اور صرف 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے.

ون ڈاؤن آنے والے حیدر علی اور حسین طلعت ایک بار پھر اچھی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور بالترتیب صرف 10 اور 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی تاہم 51 رنز پر رضوان آؤٹ ہوگئے.

اس سے پہلے خوشدل خان نے مسلسل ڈاٹ بالز کھیل کر محمد رضوان پر دباو بڑھا دیا تھا اور وکٹ کیپر بیٹسمین ساتھی کھلاڑی کا خسارہ پورا کرنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے.

اس کے بعد فہیم اشرف نے مزاحمت کی اور صرف 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور پہلے میچ کا اسکواڈ برقرار رکھا گیا جنوبی افریقا نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی جو برابر ہو گئی ہے ۔

Comments are closed.