دورہ جنوبی افریقہ کیلئے منتخب فاسٹ باولر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ نے پر اسے قرنطینہ میں بھیج دیاگیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسکواڈ میں شامل 35 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی وہ جمعرات کو لاہور پہنچیں گے۔

پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا جب کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کرکٹر کا ٹیسٹ اب جمعرات کو ہو گا۔

ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت ہو گی اور پھر 2 روز کی آئسولیشن کے بعد تیسرا ٹیسٹ ہو گا، پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا کے لیے 27 مارچ کو خصوصی چارٹرڈ طیارے سے روانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے جس کو قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے اور تیسر ا ٹیسٹ اگر منفی آگیا تو اسے ٹیم کے ساتھ جانے کی اجازت مل جائے گی۔

Comments are closed.