خیبرپختونخوا میں لیویز اور خاصہ دار کو پولیس میں ضم کردیا گیا
پشاور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ان کے عہدوں کے مطابق جگہ ملے گی۔
محمود خان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ کسی کو بے روزگار نہ کیا جائے، قبائلی اضلاع کے انضمام کا مقصد ان کی 70 سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہے۔
وزیراعلی ٰ کے پی نے کہا صوبائی حکومت کے اقدام سے 48 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔
Comments are closed.