خلائی جہازجیسادنیا کا سب سے بڑا آبی سائنس پارک مرکز نگاہ بن گیا
فوٹو فائل
بیجنگ: چین نے دس برس کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے بعد دنیا کا سب سے بڑا آبی سائنس پارک کا افتتاح کردیا ہے جس کی بیرونی عمارت کسی سائنس فکشن فلم کے بڑے خلائی جہاز کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
صوبہ زوہائی میں واقع اس پارک کا پورا نام ’ زوہائی چائملونگ مرین سائنس پارک‘ ہے جس کا کل رقبہ 400,000 مربع میٹر ہے جہاں 50 ہزار افراد سماسکتےہیں۔
دنیا کے سب سے بڑی ایکوریئم میں 300 مختلف اقسام کے ایک لاکھ آبی جانور، مچھلیاں اور دیگر مخلوقات رکھی گئی ہیں۔
سائنس پارک میں 10 مختلف موضوعات پر نمائشی اشیا رکھی گئی ہیں جن میں 100 اقسام کے زندہ مونگے اور مرجان (کورال) بھی رکھے گئے ہیں۔ اگرچہ اسے 2021 میں کھولنا تھا لیکن کچھ تاخیر کےبعد اب اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سائنس پارک نے دو ریکارڈ تو اپنے نام ہی کرلیے ہیں ، اول یہاں سب سے بڑی ونڈو والا ایکویریئم ہے اور دوسری جانب زندہ کورال کا سب سے بڑا ٹینک بھی ہے۔
اس پورے منصوبے میں ایک ریستوران اور ٹھہرنے کی جگہ بھی بنائی گئی ہے۔ منصوبے پر ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم صرف ہوئی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ مکمل طور پر ان ڈور مرین پارک ہے۔
Comments are closed.