حکومت نے اسمبلی کو بھی کنٹینر بنا دیا ہے،مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے حکومت اپوزیشن کے کتنے بھی لوگوں کو جیل میں ڈال د یئے، پھر بھی ان نالائقوں سے حکومت نہیں چلے گی۔

وہ آج لاہور میں ن لیگی رہنماوٴں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے گھر گئی تھیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون اندھا ہوتا ہے مگر نیب کے قانون کی بہت بڑی آنکھیں بھی ہیں، علیمہ خان جرمانہ دے کر اعتراف جرم کر چکی ہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت کو اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا، حکومت کتنے بھی لوگوں کو جیل میں ڈال دیں، پھر بھی ان نالائقوں سے حکومت نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی نمائندہ ہونے کے ناتے ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں، حق کی بات کرنے والیکو مقدمات، جیل، سیاسی انتقام اور جلا وطنی سے ڈرایا جاتا ہے لیکن مجھے کسی چیز سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔

وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سازشی کو سازشی کہنے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ نالائقوں کی حکومت آگئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پرورش ہی کنٹینر پر ہوئی ہے، حکومت نے اسمبلی کو بھی کنٹینر بنا دیا ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو بجٹ کے حق میں ووٹ دے گا عوام کی عدالت میں مجرم ٹھہرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو بجٹ پاس کرانا آسان نہیں ہو گا، اپوزیشن کو چاہیے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دے اور حکمرانوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے۔

Comments are closed.