حفیظ شیخ کےمشیر خزانہ تقرر کانوٹیفکیشن جاری، اسد عمر کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد(زمینی حقائق )صدر مملکت نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تقرری کی منظوری دے دی، اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرلیاگیا، عامر کیانی سبکدوش

صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے منظوری کے بعد آج ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ مقرر کیا،صدر مملکت نے اسد عمر کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

عامر کیانی کو بھی وزارت صحت سے سبکدوش کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے،اعظم سواتی کے بطور وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی تقرری کا بھی نوٹیفکیشن ہوا بعد میں اعظم سواتی نے وزارت کاحلف بھی اٹھا لیا ان سے صدر مملکت نے حلف لیا۔

وزارت کی تبدیلی کے بعد فواد حسین چوہدری نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کا چارج سنبھال لیا، اسی طرح فردوش عاشق اعوان نے بھی بطور معاون خصوصی وزیراعظم زمہ داریاں سنبھال لیں۔

Comments are closed.