جرمنی میں پاکستانیوں کے لئے روزگار کےدروازے کھل گئے

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی پروفیشنلز کے لیےجرمنی میں  روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں، ابتدائی مرحلے میں میڈیکل، انجینئرنگ اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

گزشتہ روز جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے حوالے سے لاہور میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا.

جرمن کلچرل سینٹر میں ہونے والے اس سیمینار میں شعبہ طب، آئی ٹی سے وابستہ افراد اور طالب علموں سمیت پاکستان میں جرمن کمپنیوں کے نمائندوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی.

اس موقع پر اسکائپ پر جرمنی کے اہم کاروباری افراد نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے جس پر شرکاء کافی حد تک مطمئن دکھائی دہیے.

سیمینار کے دوران پاکستان میں زیکوینزز کے نمائندے عمران نے بتایا کہ روزگار فراہم کرنے کا یہ پروگرام بھارت کے لیے تھا جسے ہم حاصل کرنے میں کامیاب رہے.

انھوں نے بتایا ہم جرمنی میں ڈاکٹر، نرسز، آئی ٹی ایکسپرٹس اور انجینئرنگ سے وابستہ پروفیشنلز کو مفت بنیادوں پر 100 فیصد ملازمتیں فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جرمنی میں 500 کلائنٹس ہیں جو 60 شہروں میں موجود سینٹرز میں ملازمت فراہم کرتے ہیں پاکستانی پروفیشنلز جرمن لینگویج سیکھ کر جرمنی میں روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Comments are closed.