تعلیمی ادارے11اپریل کو کھلیں یا بند رکھے جائیں ؟ فیصلہ آج ہوگا


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)تعلیمی ادارے 11اپریل کو کھلیں گے یا پھر تاریخ میں توسیع کردی جائے گی اس حوالے سے اہم فیصلہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے پر غور کیا جائے گا۔

شفقت محمود کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اس ضمن میں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ تعلیم وصحت کے حکام اور این سی او سی کا متفقہ ہوگا۔

کورونا وائرس کے نتیجے میں پہلے ہی بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے اور لاک ڈاون کے بعدبچوں کا تعلیمی نقصان ہونا دوسرا بڑا نقصان ہے لاک ڈاؤن کے دوران اسکول بند کر دیے گئے اور بچوں کو گھروں پر محصور کر لیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں سکولوں کی بندش کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔این سی او سی کے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم بھی شرکت کرینگے۔

اجلاس میں اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ علما ئے کرام کی مشاورت سے رمضان المبارک کے ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تعلیمی ادارے 11 اپریل کو کھولے جائیں گے ، حکومت کھولنے کے حق میں ہے تاہم تعلیمی اداروں پر کورونا اثرات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

Comments are closed.