ترجمان پاک فوج کا بیان آئین و قانون کے مطابق ہے،وزیر خارجہ


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ترجمان پاک فوج کا بیان آئین اور قانون کے عین مطابق ہے، پاک فوج ٹھیک کہہ رہی کہ ان کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

وزیر خارجہ نے اس بیان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہی ہیں، پی ڈی ایم انتشار پھیلا کر پاکستان کے مفادت کا تحفظ نہیں کررہی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ نے پاکستان کے موقف کی تائید کر دی ہے۔ ای یو ڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے بھارت کو پوری طرح بے نقاب کر دیا۔ مشرقی سرحد پر بار بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

اس وقت بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔ انتشار پھیلانے والے پاکستان کے مفادت کا تحفظ نہیں کررہے،مظفرآباد میں کھڑے ہو کر کشمیر کا سودا کر دیا گیا جیسا غیرذمہ دارانہ بیان دیا گیا۔ پاکستان میں انتشار پھیلانے کا فائدہ بھارت کو ہوگا۔

مظفر آباد میں کشمیر کے سودا کابیان غیر ذمہ دارانہ تھا

انھوں نے کہا پی ڈی ایم پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھے۔ ہم نے اسپیکر کی سربراہی میں پی ڈی ایم سے کئی ملاقاتیں کیں۔ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر واضح کر چکے ہیں کہ پاک افواج اپنا آئینی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین اور قانون کے عین مطابق ہے، پاک فوج ٹھیک کہہ رہی کہ ان کی ذمہ داریوں میں بیپناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کسی قسم کے بیک ڈور رابطوں کی ایک مرتبہ پھر تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جو لوگ بیک ڈور رابطوں سے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں وہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔

Comments are closed.