بہو سے ناجائز تعلقات، سسر نےپکڑے جانے پر2 پوتوں اور بہو کے گلے کاٹ دہیے

نواب شاہ(ویب ڈیسک)سندھ میں ایک شخص نے بہو کے ساتھ  ناجائز تعلقات میں رنگ ہاتھوں پکڑے جانےپر سسر نے اپنے دونوں پوتوں اور بہو کو ذبح کر دیا۔

بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے مطابق ریلوے گوداموں کے قریب جھاڑیوں سے دو بچوں چندہ اور گلیو کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں ۔

بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں ملی جس کا گلا کٹا ہوا تھا اور اس کی حالت نازک ہے۔

ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے گفتگو کرتے ہوہے بتایا کہ واقع کی جگہ سے کچھ فاصلے پر جھاڑیوں میں چھپے ایک شخص ویرو کو حراست میں لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق اس شخص نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اس کے اپنی بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور دونوں کو قابل اعتراض حالت میں بچوں نے دیکھ کر شور مچایا تھا۔

ملزم نےقریب رکھی چھری سے دونوں بچوں کے گلے کاٹ دیئے جس پر بچوں کی ماں نے مزاحمت کی تو اس کا بھی گلا کاٹ دیاپولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Comments are closed.