بھارت پاکستان کو دباومیں لانےکاخیال دل سےنکال دے،شاہ محمود

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت یہ خیال دل سے نکال دے کہ پاکستان کسی دباؤ میں آئےگا۔

میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ہے شاہ محمود نے کہا پاکستان امن پسند ملک ہے، کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہا ہے، بھارت کو واضح پیغام ہے کہ کسی جارحیت کے نتیجے میں ایسا سوچنا بھی مت کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے، پاکستانی قوم ایک مٹھی کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کشیدگی کوختم کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر میں 10ہزار مزید فوجیوں کو بھیج جا رہا ہے، خوراک کا اضافی ذخیرہ بھیجا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے، کشمیری خوف میں مبتلا ہیں، دکانیں بند بازار بند ہیں۔ لوگوں کی جائیدادوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔ درجنوں گرفتاریاں کی جارہی ہیں، حریت لیڈرشپ کو کشمیر سے نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے۔

اب محبوبہ مفتی بھی کہتی ہیں کہ آپ سوچ کو قید نہیں کرسکتے۔ وزیرخارجہ  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی نسل ایک نئی نسل ہے، ان کے جذبات کو دبایا نہیں جاسکتا۔ ہندوستان میں سوچ رکھنے والوں کو حکومت کو پیغام دینا چاہیے کہ پورے خطے کے امن کو داؤ پر نہ لگائیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا ایک قیدی شاکراللہ وہاں قید کاٹ رہا تھا لیکن وہاں قیدیوں نے اس پر حملے کرکے اسے ماردیا، انہوں نے کہا کہ بی جے بی خطے میں جنونی رویہ ترک کرے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور بچہ بچہ متحد ہیں۔

Comments are closed.