بھارت مسئلہ کشمیر پرسلامتی کونسل کے مطالبے کا جواب دے، چین

فوٹو : فائل

بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے بھارت کو سلامتی کونسل کےرکن ممالک کی مطالبے کا جواب دینے کا کہا ہے ۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحاکم کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، سلامتی کونسل کے ازسر نو جائزے سے کشیدگی میں کمی، مسئلہ کے حل پر پیشرفت ممکن ہے۔

گینگ شوانگ نے کہا اقوام متحدہ میں چین کی جائزہ اجلاس میں شمولیت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور علاقائی امن و استحکام کے لئے ہے۔ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل جائزہ میں بھرپور انداز سے شامل ہوئے ہیں۔

گینگ شوانگ نے کہا خطے کے معاملات پر بھارت چین کے واضح موقف سے بخوبی واقف ہے، سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے بھی کھل کر تنازعہ جموں و کشمیر پر خدشات کا اظہار کیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ روس بھی سلامتی کونسل کے اہم رکن کے طور پر مسئلہ جموں وکشمیر پر کھل کر بولا، بھارت کو توجہ کے ساتھ سلامتی کونسل رکن ممالک کی درخواست کا جواب دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں ، علاقائی امن کے لئے مثبت کردار جاری ہے۔ تنازعہ جموں و کشمیر پر چین کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں۔ بھارت اس سارے معاملے کاکوئی اور مطلب لے تو الگ بات ہے۔

گینگ شوانگ نے کہا سلامتی کونسل کے ارکان کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے تحت حل چاہتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے ارکان مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش ہے۔

Comments are closed.