بھارتی فوج کی ورکنگ باوٴنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید

سیالکوٹ: ( ویب ڈیسک) بھار تی فوج کی سیالکوٹ میں ورکنگ باوٴنڈری کے مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون اور 3 بچے شہید کر دیئے جبکہ 10 زخمی ہوئے،

آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ کے قریب بھارتی فائرنگ سے خاتون اور اسکے 3 بچے شہید ہوئے، بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جس کا پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔

ورکنگ باونڈری پر ہرپال، چارواہ، باجرہ گڑھی اور ا کھنور سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوجیوں کی طرف سے پھینکا جانے والا مارٹر گولہ موضع کھنور کے محنت کش نورحسین کے گھر میں گرا۔

بھارتی شیلنگ سے نور حسین کی 40 سالہ بیوی کلثوم بی بی اور اس کے تین بچے جن میں 18سالہ شمع ناز،14سالہ علی حمزہ اور10 سالہ مسکان شہید ہو گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 نے بھارتی شیلنگ سے زخمی نور حسین اور دیگر افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا، بھارتی فائرنگ سے جہاں چار معصوم شہری شہید ہوئے وہاں پر جانوروں کی ایک بڑی تعداد بھی بھارتی درندگی کا نشانہ بنی جس میں متعدد جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.