بھارتی آرمی چیف پہلے سعودی وامارات کے دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج مکند نراوانے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں جو کہ بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے آرمی چیف ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا پہلا پڑاؤ متحدہ عرب امارات ہے جہاں انہوں نے اماراتی بری فوج کے کمانڈر اور اسٹاف میجر جنرل صالح محمد صالح الامری سے ملاقات اور دفاعی تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل نراوانے 13 اور 14 دسمبر کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچیں گے اور وہاں بھی ملک کی اہم فوجی اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے.

ان ملاقاتوں میں بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارتی آرمی چیف 15 دسمبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔

اس سے قبل جنرل نراوانے متحدہ عرب امارات پہنچنے پر یو اے ای کی لینڈ فورس کے ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر دیا گیا جب کہ شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

واضح رہے کہ جنرل نراوانے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے بھارتی فوج کے پہلے آرمی چیف بن گئے ہیں جبکہ ان سے قبل بھارتی وزیر اعظم مودی دونوں ممالک سے خصوصی ایوارڈز لے کر آئے تھے۔

Comments are closed.