بنگلا دیش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی

فوٹو : پاکستان کرکٹ بورڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

پاکستان پہنچنے والی بنگلادیش کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کی قیادت محموداللہ کررہے ہیں جو کہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بنگلادیشی ٹیم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا جنہیں سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔

بنگلادیشی ٹیم لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ 25 اور تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی اور پھر واپس آکر 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا.

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہی ہوگا۔

Comments are closed.