بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا
کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیاہے اب وہ یوم تاسیس جلسہ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا اور مجھے معمولی علامات ہیں جس پر میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ میں گھر سے کام کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور پی پی پی کے یوم تاسیس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا۔
انھوں نے ٹوئٹ میں لوگوں کو ماسک پہننے کی تلقین بھی کی اور کہا کہ میں آپ کا منتظر ہوں گا۔دوسری طرف 27 نومبر کو ان کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہونے جارہی ہے۔
Comments are closed.