بس اور ٹرالر میں تصادم،5افراد جاں بحق،19زخمی


راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام )فتح جنگ کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 19 زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ فتح جنگ کے علاقے کھوڑ روڈ پر پیش آیا جہاں مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسیکو اہلکار حادثے کی جگہ پہنچ گئے۔

حادثہ میں مرنے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ بعض کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کیاگیا ہے ابتدائی طور پر تصادم کی وجوعات کاپتہ نہیں چل سکا تاہم پولیس اس حوالے سے تحقیق کررہی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب ہی کے علاقے خوشاب میں ایک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، دوسری طرف موٹروے پر ہر روز دھند کے باعث مسافرٹرانسپورٹ کا چلنا محال ہو گیاہے اور حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

Comments are closed.