بابر اعظم زخمی ہو کر نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آوٹ

کوئنز ٹاؤن: پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے قبل ہی زخمی ہو کر مختصر دورانیہ کی سیریز سے آوٹ ہو گئے ہیں.

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری اعلامیہ میں تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی، جس کے بعد انہیں ہستپال منتقل کیا گیا جہاں ایکس رے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق فریکچر کے باعث بابر اعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اپنی جسمانی تربیت جاری رکھیں گے جبکہ اس دوران میڈیکل پینل ان کی انجری کا جائزہ لیتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 دسمبر سے شروع ہوگی اور اس کا آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

بابر اعظم کی انجری پر قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل اسپورٹس کا حصہ ہیں۔
تاہم بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونا مایوس کن ہے

انھوں نے کہا کہ اب اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحتوں کے جوہر دکھانے کا بہترین موقع ہے۔ بابر اعظم سے بات کی ہے اور وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے پر بہت افسردہ ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم

شاداب خان (کپتان)، سرفراز احمد، محمد رضوان، حیدرعلی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، موسیٰ خان، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

Comments are closed.