اے بی ڈویلیئر پاکستان سپر لیگ سے آوٹ ہو گئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔

اے بی ڈویلیئرز لاہور قلندر کیلئے کھیلتے ہیں وہ کمر میں درد کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور وہ پاکستان آکر ایونٹ کے مزید میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اے بی ڈویلیئرز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان میں میچز مس کرنے پر شدید مایوسی ہوئی ہے، مجھے ڈاکٹرز نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، اگلے برس ضرور پاکستان آوٴں گا۔

ڈی ویلیئرز کا مزید کہنا تھا کہ میری تمام تر نیک خواہشات قلندرز کے ساتھ ہیں۔

لاہور قلندرز کی منیجر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ڈی ویلیئرز کا پاکستان نہ آنا فینز کے لیے مایوس کن خبر ہے، ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

سابق جنوبی افریقی کھلاڑی نے لاہور قلندرز کی جانب سے 7 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 54.50 کی اوسط سے 218 رنز بنائے۔

Comments are closed.