ایم پی اے خرم لغاری کی وزیراعظم سے ملاقات، ناراضگی ختم


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے خرم لغاری نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران خرم لغاری کو وزیراعظم عمران خان نے اُن کے حلقے کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعطم سے ملاقات میں اپنے تحفظات دور کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد وہ سینیٹ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی امیدوار کو ہی ووٹ دینے پر بھی آمادہ ہو گئے ہیں۔

بتایا جاتاہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی کو منانے اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرانے کے معاملا میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم کردار ادا کیا ۔

واضح رہے چند روز قبل خرم لغاری نے نہ صرف پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا بلکہ مختلف ٹاک شوز اور میڈیا سے گفتگو میں یہ دعویٰ بھی کررہے تھے کہ ان کے ساتھ چار پانچ اور ایم پی اے بھی ہیں جو پارٹی چھوڑ دیں گے۔

Comments are closed.