انگلینڈ نے پاکستان کو3وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی


مانچسٹر: انگلینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جب انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہدف حاصل کر لیا ، تاہم کم سکور کے باعث شروع سے ہی انگلینڈ کی جیت یقینی تھی ۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، پاکستانی بلے باز ہمیشہ کی طرح دباو میں نظر آئے، سوائے محمد رضوان کے کوئی بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔

بابراعظم بھی تیز کھیلنے کی کوشش میں11رنز پر جلدی آوٹ ہو گئے، فخرزمان 24 ، صہیب مقصود 13 اور بابراعظم 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 3 ، شاداب خان 2 اور محمد حفیظ ایک رن بناسکے۔

محمد رضوان نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، حسن علی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4 اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ملان نے 31 رنز بنائے، جورڈن نے وننگ شاٹ کھیل کر کہانی تمام کی۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ عماد وسیم، شاداب خان اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی آف کلر نظر آئے اور صرف ایک اوور میں16رنز کھائے۔

خیال رہے کہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ دوسرا میچ انگلینڈ نے جیتا تھا، اس سے قبل تین میچز کی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے وائٹ واش کیا تھا۔

Comments are closed.