انڈر 19 ایشیا کپ، افغانستان کے بعد بھارت نےبھی پاکستان کو 60 رنزسے ہرادیا


کولمبو(ویب ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کو ایونٹ کی دوسری شکست، افغانستان کے بعد روایتی حریف بھارت نے بھی پاکستان کو ہرا دیا.

بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور بھارتی ٹیم نے ارجن آزاد اور تلک ورما کی سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

بھارت نے ارجن آزاد نے 121 اور تلک ورما نے 110 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی نے تین تین کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، کپتان روحیل نذیر اور حارث خان نے مزاحمت کی تاہم وہ ٹیم کو روایتی حریف کے خلاف فتح نہ دلاسکے۔

کپتان روحیل نذیر 117 اور حارث خان 43 رنز بناکر نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے ونود انکولیکار نے 3، مشرا اور پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

پاکستانی ٹیم 47 ویں اوور میں 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری شکست ہے، اس سے قبل قومی ٹیم افغانستان سے بھی ہارگئی تھی۔

بھارت کی جانب سے ونود انکولیکار نے 3، مشرا اور پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments are closed.